’حملے کی صورت میں غیر معمولی ردعمل ہوگا،‘ ٹرمپ کا ایران کو انتباہ
امریکی صدر نے ایران پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہم پر حملے سے باز رہے۔ امریکا پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی پریڈ سے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ امریکا کو دھمکی دینے والا ناکام ہوگا۔ ہمارے سپاہی کبھی نہیں ہارتے، ہم امریکا کے دفاع کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کر دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کل رات ایران پر حملے سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں تھا، انھون نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکا پر کوئی بھی حملہ کیا تو امریکی فوج ایسا جواب دے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔
امریکی صدر کا فوجی پریڈ سے خطاب
امریکہ میں فوج کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی شرکت کی اور فوجی جوانوں سے خطاب کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج امریکہ نے دنیا کی تاریخ بدل دی ہے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے جانوں کی قربانی دے کر امریکہ کو عظیم بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ہر جنگ میں قربانیاں دیں، خون بہایا، لیکن کبھی ہار نہیں مانی، ہمارے سپاہی کبھی نہیں ہارتے، ہمیشہ جیتتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے دفاع کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور جو بھی امریکہ کو دھمکی دے گا، اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
پریڈ میں مختلف عسکری دستوں، جدید ہتھیاروں اور طیاروں کی نمائش کی گئی۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔