Aaj News

پاکستان کی لاورا اکرم کی ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں رسائی

جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں لاورا اکرم نے ستاون کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی حریف کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی
شائع 13 جون 2025 02:38pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کی باصلاحیت خاتون باکسر لاورا اکرم نے ورلڈ باکسنگ چیلنج کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بن گئی ہیں۔

جمہوریہ چیک میں جاری ایونٹ میں لاورا اکرم نے ستاون کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی حریف کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دی۔ فتح کے بعد وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچیں بلکہ میڈل اپنے نام کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ایلیٹ باکسر بھی بن گئیں۔

سیمی فائنل میں لاورا اکرم کا مقابلہ منگولیا کی باکسر سے ہوگا۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان میں کھیلوں کے حلقوں اور عوام کی جانب سے بھرپور تحسین کی جا رہی ہے۔

لاورا اکرم کی پیش رفت پاکستانی خواتین کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت اور کامیابیوں کی علامت بن گئی ہے۔ ان کی اس کامیابی کو ملک میں خواتین باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

boxers

world boxing

World Boxing Challenge

Laura Akram'