Aaj News

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس 2014 کے دھرنا کیس سے بری ہوگئے

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا
شائع 12 جون 2025 05:42pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو 2014 کے دھرنا کیس سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔

انتظامیہ نے علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس نے طاہر القادری کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کی تھی۔

مقدمے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری تاحال اشتہاری ہیں۔

allama raja nasir abbas

protest 2014

2014 dharna

district and session courts