Aaj News

ڈیلیوری بوائے نےماں بیٹے کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

ماں اور بیٹے کو بچانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکو موصول
شائع 11 جون 2025 10:15pm

فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے نے ماں بیٹے کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ماں اور بیٹے کو بچانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکو موصول ہوگئی جس میں پٹڑی پر چلتی ماں اور 3 سالہ بچے کو ڈیلیوری بوائےکی جانب سے بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیصل آباد میں ڈیلیوری بوائے نےماں کو3 سالہ بچے سمیت خودکشی کرنے سے بچا لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی جس میں ٹرین کے آنے پر خاتون کو بچے کے ساتھ پٹڑی پرچلتے دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچے سے دوڑ کو آںے والا ڈیلیوری بوائے بھاگ کر خاتون اور بچے کو پٹڑی سے اتارلیتا ہے، جس کے بعد ٹرین گزرجاتی ہے۔

Faisalabad

Viral Video

mother and son

Delivery boy

suicide attemp