Aaj News

آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب

چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس 19 جون کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگا
شائع 11 جون 2025 08:11pm

آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگا، جس میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بینچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ ججز کی سالانہ کارکردگی کے قواعد بنانے کا فیصلہ زیرغور آئے گا، اجلاس میں آرٹیکل 175A(20) کے تحت اہم فیصلے متوقع ہیں۔

judicial commission

justice yahya afridi

CONSTITUTIONAL BENCH

Constitutional Benches

chief justice yahya afridi

Judicial Commission Meeting