Aaj News

بالاکوٹ کی حدود ڈمگلہ کے مقام پر پولیس مقابلے میں دو اغوا کار مارے گئے

پولیس نے ڈھائی سالہ مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا
شائع 10 جون 2025 11:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالاکوٹ کی حدود ڈمگلہ کے مقام پر پولیس مقابلے میں دو اغوا کار مارے گئے۔ پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔

تھانہ بالاکوٹ کی حدود ڈمگلہ کے مقام پر پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو اغوا کار مارے گئے۔

پولیس نے ڈھائی سالہ مغوی بچے سعد کو کو بازیاب کروا لیا۔ بچے کو 6 روز قبل بالاکوٹ بازار سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے، اغواء کار 3 کروڑ کی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔

پولیس نے بچے کو بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا۔

police

Balakot

two kidnaper killd