Aaj News

اقتصادی سروے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعتراف ہے، لیاقت بلوچ

سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا، نائب امیر جماعت اسلامی
شائع 10 جون 2025 10:30am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حالیہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے سے واضح ہو گیا ہے کہ غلط معاشی پالیسیوں کے باعث کسان طبقہ بدترین مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومتی زراعت دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے.

انہوں نے کہا کہ قرض، سود اور کرپشن پر مبنی پالیسیوں سے معیشت کو بحال نہیں کیا جا سکتا، جبکہ حکومتی وسائل سے چلنے والی پرتعیش تشہیری مہمات معیشت کی زبوں حالی پر پردہ نہیں ڈال سکتیں۔

معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی پر قابو پالیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ اور ریاستی اشرافیہ اب بھی اپنی مراعات اور عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں، جو ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے

لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ زرعی اصلاحات اور غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کی پالیسی اپنائے تاکہ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالا جا سکے۔

economy

Farmers

Economic Survey

Liaquat Baloch