Aaj News

ملک بھر میں گرمی کی لہر، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال

پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا
شائع 10 جون 2025 09:57am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔

آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادھر ملک کے دیگر حصوں میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا۔ پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 12 جون تک ہیٹ ویو میں پارہ 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو گرمی سے محفوظ رکھیں۔

karachi weather

Hot Weather

weather

weather update

hot and dry weather