Aaj News

ڈونلڈ ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

واقعہ نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جانے کے دوران پیش آیا
شائع 09 جون 2025 10:37pm

ڈونلڈ ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔ امریکی صدر کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جانے کے دوران پیش آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزار کر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، پھر انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ائیر پورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ بھی ہلایا۔

President Donald Trump

Donald Trump climbing the stairs of his plane