پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے جامعہ کراچی زیر آب، واٹربورڈ کا عملہ غائب
جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن ایک بار پھر پھٹ گئی، جس کے باعث جامعہ کراچی قبرستان جانے والا راستہ مکمل طور پر زیر آب آگیا جبکہ 84 انچ کی پائپ لائن میں سوراخ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی ایک مرتبہ پھر واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث زیر آب آگئی، 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن کے پھٹنے سے جامعہ کراچی قبرستان جانے والا راستہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔
جامعہ کراچی میں واٹر بورڈ کی 84 انچ کی پائپ لائن میں ایک جگہ سوراخ ہوگیا، جامعہ کراچی میں واٹر بورڈ کی 36 انچ کی پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے گزشتہ 3 دن سے پانی ضائع ہورہا ہے جبکہ اطلاع کے باجود واٹربورڈ کاعملہ تاحال غائب ہے۔
جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پائپ لائنوں کی اگر فی الفور مرمت نہیں کی گئی تو جامعہ میں موجود تمام قبریں ڈوبنے کا خطرہ ہے، شہر کراچی میں پانی نایاب جبکہ جامعہ کراچی سے گزرنے والی واٹر بورڈ کی 36 انچ کی پائپ لائن سے مسلسل پانی ضائع ہورہا ہے۔
جامعہ کراچی میں اس سے قبل واٹر بورڈ کی 84 انچ کی پانی کی پھٹنے والی پائپ لائن سے ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کا بھی تاحال کوئی ازالہ نہیں ہوسکا، واٹربورڈ کی غفلت کی وجہ سے ایک طرف شہرکراچی کے لیے پانی نایاب ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف شہرکی سب سے بڑی جامعہ کا انفراسٹرکچر تباہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، چھتیس انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے، جس سے صرف اسکیم تینتیس کوپانی کی فراہمی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی اور علاقے میں پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی، انھوں نے کہا کہ متاثرہ جوائنٹ پر مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، جو کل دوپہر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔