راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی
راولپنڈی میں زیادتی کے دو واقعات سامنے آ گئے، پہلے واقعے میں ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہو کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسرے واقعے میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی ہوئی، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ ایک ملزم گرفتار ہے۔
راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے گھر کا قبضہ دیا۔
متن مقدمہ کے مطابق ملزم کو بقایا 30 لاکھ بھی ادا کر دیے، لیکن رجسٹری کروانے میں ٹال مٹول کرتا رہا، ملزم نے پوری رقم وصول کرنے پر گھر پر قبضہ کی کوشش کی، جس پر عدالت سے سٹے لے لیا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ گزشتہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے میں ملزم چوہدری طارق گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا، ملزم نے مجھے اکیلے دیکھ کر زبردستی زیادتی کی، 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر آئی۔
میٹرک کی طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی
راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان طالبہ کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ متاثرہ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک ملزم گرفتار ہے۔
مقدمے کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے بھائی سے ملاقاتیں کرواتی تھی، ملزم نقاش نے شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کی، ویڈیو بھی بنالی۔ ملزم نقاش کا کزن باسط بھی تعلقات قائم کے لئے کال کرتا تھا۔
متن مقدمہ کے مطابق ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر ملزمان نے بیٹی کی ویڈیو وائرل کی۔ تھانہ صدر بیرونی میں 6 جون کو مقدمہ درج ہوا۔
Aaj English
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔