Aaj News

رائے ونڈ کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام
شائع 08 جون 2025 11:40pm

لاہور کے علاقے رائے ونڈ کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے ، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ شعلے دیکھتے ہی دیکھتے شدت پکڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

fire

lahore

punjab

Raiwind