مالاکنڈ: باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی
مالاکنڈ کے علاقے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ مقامی لوگوں اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مالاکنڈ میں بٹ خیلہ کے باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی، بےقابو آگ نے تقریبا چھ کلو میٹر رقبے کو لپیٹ میں لیا۔
آگ نے جنگلات کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا، پہاڑی جنگل میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی سیکیورٹی کیلئے قائم ایف سی مورچہ کو خالی کرالیا گیا۔
آگ بجھانے کیلئے ایف سی، لیویز اور ریسکیو کے دستے پہنچ چکے ہیں تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران پہاڑی سلسلے میں آگ کے دو درجن واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ضلع انتظامیہ اور محکمہ جنگلات آگ کی روک تھام میں ناکامی سے دوچار ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔