عید کا پیغام ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، مریم اورنگزیب
پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے ہیں،الائشوں کوخصوصی سائٹس پرٹھکانے لگایا جا رہا ہے، سینئر وزیر
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کا پیغام ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ راولپنڈی میں صبح سے صفائی آپریشن جاری ہے تاکہ شہر صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میں عید منائی جا سکے۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پنجاب کے دس ڈویژن اور 41 اضلاع میں صفائی کے کاموں کو بہتر انداز میں انجام دے رہی ہے۔ پنجاب بھر میں تمام گھروں میں صفائی کے لیے بیگز تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ شہری بھی صفائی مہم کا حصہ بن سکیں۔
مزید برآں، پنجاب میں پہلی مرتبہ ای میپنگ کا تجربہ کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر صفائی کے کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صفائی آپریشن کے حوالے سے کنٹرول روم سے مسلسل منسلک ہیں تاکہ تمام انتظامات بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل ہوں۔
Maryam Aurangzeb
senior minister punjab
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔