Aaj News

لاہور میں آلائشیں اٹھانے کیلئے انقلابی اقدامات، سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال

لاہور میں آلائشیں اٹھانے کیلئے پہلی بار سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے مدد لی جا رہی ہے
اپ ڈیٹ 07 جون 2025 06:27pm
اسکرین گریب تصویر
اسکرین گریب تصویر

عید الاضحی پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب میں سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا تاکہ صفائی کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کو فیلڈ میں رہ کر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

عید الاضحی پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب میں سب سے بڑا کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ سیف سٹی ہیڈ کوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں۔

لاہور میں اس بار آلائشیں اٹھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے، آلائشیں اٹھانے کیلئے پہلی بار سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز سے مدد لی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ عید پر صفائی مہم کی طرح نقاصی آب کے لئے سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔

آلائشیں اٹھانے کی سروس کے کوئی چارجز نہیں، میئر کراچی

مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کا حکم دے دیا۔

انھوں نے کہا کہ گلی محلے، چوک چوراہے، سڑکیں اور بازار صاف نظر آئیں۔ امید ہے کہ پنجاب کے ادارے اور انتظامیہ گزشتہ عید پر اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے۔

punjab

CM Punjab Maryam Nawaz

Eid ul Adha 2025