Aaj News

پاکستانی فنکار بھی عید الضحیٰ منانے میں مگن، تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری

اداکار و گلوکار سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں
شائع 07 جون 2025 02:21pm

پاکستانی فنکار بھی عید الضحیٰ جوش و خروش سے منارہے ہیں، اداکار و گلوکار سوشل میڈیا پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹس اور تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے کھانے پکاتے ہوئے عید کی مبارکباد دی، اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے عید کی تصویر کے ساتھ مبارکباد دی، اداکارہ ہانیہ عامر مکہ مکرمہ میں عید منارہی ہیں۔

’آج انٹرٹینمنٹ‘ پر عید کے رنگ، قہقہوں، مزاح اور ذائقوں کے سنگ، اسپیشل ٹرابنسمیشن سے لطف اندوز ہونا نہ بھولئے

جبکہ اداکار منیب بٹ نے قصائی سے بوٹیاں بنواتے ہوئے تصویر شیئر کی اور فینز کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے قربانی سے پہلے اپنے بکروں کے ساتھ تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اس کے علاوہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دبئی میں عید کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Pakistani Actors

Eid ul Adha 2025