Aaj News

اڈیالہ جیل میں نمازِ عید: عمران خان شرکت نہ کرسکے

بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے تھے، جیل ذرائع
شائع 07 جون 2025 09:26am
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نمازعید مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔ تاہم بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کرسکے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نماز عید کے اوقات سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ملک کی سیاسی قیادت نے کہاں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی؟

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرما رہے تھے۔

imran khan

adiala jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Eid ul Adha 2025

Namaz e Eid