Aaj News

عید پرشدید گرمی کی پیش گوئی، پنجاب میں آج سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی، کشمیر اور گلگت میں پارہ 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے
شائع 06 جون 2025 11:56pm

محکمہ موسمیات نے عید پر شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی ہے، آج سے بارہ جون کے دوران وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی، کشمیر اور گلگت میں پارہ سات ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں آج سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو متوقع ہیٹ ویو کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

طبی ماہرین نے شدید گرمی میں گوشت کھانے میں احتیاط کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بدہضمی اور ڈائریا جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

عید کے دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، جس سے وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی، کشمیر اور گلگت میں پارہ سات ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

بلوچستان

punjab

sindh

Hot Weather

Heatwave