عباسی شہید اسپتال میں بے قابو بیل کی ”ایمرجنسی انٹری“، سب کی دوڑیں لگوا دیں
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کوریڈور میں بھگدڑ مچنے سے خوف و ہراس پھیل گیا
کراچی ناظم آباد میں بپھرا بیل عباسی شہید اسپتال میں گھس گیا۔ ڈاکٹرز، مریضوں اور تیماردار وں کی دوڑیں لگ گئیں، ایمرجنسی میں بیل کی بھاگ دوڑ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک بپھرا بیل عباسی اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو گیا، جس کے بعد ڈاکٹرز، مریضوں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بیل ایمرجنسی کوریڈور میں داخل ہوا توعملے اور مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں میں افرا تفری مچ گئی۔
کچھ لوگ بیل کے خوف سے دوڑتے نظر آئے جبکہ چند افراد بیل کو پکڑنے کی کوشش میں اُس کے پیچھے دوڑ رہے تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، خوش قسمتی سے عملے نے اسے قابو کر لیا۔
Abbasi Shaheed Hospital
Eid ul Adha 2025
مقبول ترین
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔