Aaj News

چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 06 جون 2025 10:39pm

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا۔ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ مقرر کردی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں کو نئی تنخواہ کا 50 فیصد ضمنی الاؤنس کی مد میں اضافی ملے گا، تنخواہوں میں اضافہ 6 سو فیصد کیا گیا ہے اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے پہلے پارلیمنٹیرین کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزاراضافے کی منظوری دی تھی۔

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفکیشن پر 29 مئی کی تاریخ درج ہے۔

chairman senate

Salary

increased

Speaker of National Assembly