فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نے بھارت کیخلاف فتح دلوائی، عاصم منیرعہدے کے حقدار تھے، نوازشریف
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی اور پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے۔
لندن میں سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے لندن میں ریجنٹس پارک مسجد میں نمازعید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد نواز شریف نے کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ خوشیاں نصیب فرمائے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے جو کام ہو رہا ہے اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈالے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام کو بھی ڈھیروں خوشیاں عطا کرے۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف فتح دلوائی، سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حقدار تھے۔
انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعددنئے منصوبے دیے۔ عباس آفریدی صاحب کی ناگہانی وفات پر دِلی افسوس ہوا، عباس مسلم لیگ ن کے میرے مخلص ساتھی تھے، اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔