Aaj News

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کےدوران فتنہ الہندوستان کےٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 06 جون 2025 09:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کھچی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر تے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

بارکھان؛ ڈیرہ بگٹی کی سرحد پر فتنہ الہندوستان کیخلاف ایکشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں فتنہ الہندوستان کے دو بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ISPR

بلوچستان

Fitna Al Hindustan