Aaj News

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ادویات تجویز کر کے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا
اپ ڈیٹ 06 جون 2025 08:54pm

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا۔ پی آئی سی میں ان کا فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع نے بتایاکہ اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے ٹیسٹ کیے گئے۔

بعد ازاں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پی آئئ سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، خواجہ سعد کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کو فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے انھیں ذہنی سکون اور آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ، خواجہ سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت خراب ہوئی، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج و معالجہ ہوا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سعد رفیق نے کہا کہ الحمد للّٰہ ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تمام احباب اور کرم فرماؤں کی دعاؤں کا شکریہ۔

PMLN

khwaja Saad Rafique