Aaj News

بلال بن ثاقب کی امریکی سیاستدانوں سے ملاقات، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال

پاکستان عالمی جدت، ریگولیشن اورفنانشل انکلوژن کے اصولوں کا مطالعہ کررہا ہے،پاکستان نئے اوربہترین آئیڈیاز کو اپنانا چاہتا ہے،وزیر مملکت برائے کرپٹو
شائع 06 جون 2025 03:10pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی و ڈیجیٹل معیشت بلال بن ثاقب نے امریکہ میں دورہ کے دوران اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثوں، بلاک چین ریگولیشن اور فنانشل انکلوژن جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جدید عالمی رجحانات اور فنانشل انکلوژن میں بہتری کے لیے بین الاقوامی تجربات کا مطالعہ کر رہا ہے تاکہ مقامی سطح پر جدید ترین اور مؤثر پالیسیز اپنائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عزم ہے کہ وہ ڈیجیٹل معیشت کے میدان میں نئے اور کامیاب عالمی آئیڈیاز کو اپنائے گا، تاکہ نوجوانوں، اسٹارٹ اپس اور مالیاتی اداروں کے لیے ایک مضبوط اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

بلال بن ثاقب کی امریکی صدر کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

وزیر مملکت کا یہ دورہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بین الاقوامی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔

cryptocurrency

DIGITAL ECONOMY

Bilal Bin Saqib

Block Chain and Crypto Currency Advisor