Aaj News

راولپنڈی میں کم سن بچی کا قتل، 10 سالہ کزن گرفتار

بچی اچھی نہیں لگتی تھی اس لئے نالے میں گرایا، عمر کا اعترافی بیان
شائع 06 جون 2025 02:34pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کم سن بچی قتل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 4 جون کو ایک سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم تلاش کے دوران پولیس کو بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو اس کا 10 سالہ کزن نالے میں دھکیل کر قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔ ملزم عمر نے پولیس کو بتایا کہ بچی اچھی نہیں لگتی تھی، اس وجہ سے اس نے بچی کو نالے میں گرایا۔

لاہور: پسند کی شادی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل

واقعے کی رپورٹ موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے۔

rawalpindi

Murder

cousin