Aaj News

رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11 ہلاکتیں، مقدمہ درج

کرناٹک حکومت نےبھگدڑکیس کوکریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کومنتقل کردیا
شائع 06 جون 2025 11:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنےوالی رائل چیلنجرزبنگلوروکی جیت کےجشن میں بھگڈرسےلوگوں کی ہلاکتوں کا مقدمہ فرنچائزاوردیگرکےخلاف درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئےتھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوبون پارک پولیس اسٹیشن میں آر سی بی، ایونٹ منیجر ڈی این اے، کے ایس سی اے انتظامی کمیٹی اور دیگر کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا جہاں جشن کے دوران ہجوم بے قابو ہو گیا۔ اس حادثے کے بعد بنگلورو کے سٹی پولیس چیف کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل کی فاتح آر سی بی کی وکٹری پریڈ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک

کرناٹک حکومت نے بھگدڑ کے کیس کی تحقیقات کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کو منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی مکمل جانچ کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

IPL

indian premier league 2025

royal challengers bengaluru

rcb victory prade