Aaj News

ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے 4 ججز پر پابندیاں لگا دیں

مارکو روبیو نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو سیاست زدہ قرار دے دیا، رپورٹ
شائع 06 جون 2025 08:59am

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چار ججز پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق چاروں ججوں پر پابندیاں اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کے وارنٹ گرفتاری کا ردعمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجیوں کے مبینہ جنگی جرائم کا مقدمہ کھولنے کا فیصلہ بھی ججز پر پابندیوں کا باعث بنا۔

ٹرمپ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں، پہلا شکار برطانوی نژاد پاکستانی کریم خان ہوں گے

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ وہ ججز اور عدالتی عملے کے ساتھ ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو سیاست زدہ قرار دے دیا۔

عالمی عدالت انصاف میں یو اے ای کے خلاف سوڈان کا مقدمہ خارج

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ چاروں جج غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان ججز نے امریکا اور ہمارے اتحادی اسرائیل کو غیرقانونی طور پر نشانہ بنایا۔

INTERNATIONAL CRIMINAL COURT

TRUMP ADMINISTRATION

imposes sanctions

four judges