Aaj News

پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کا اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا دورہ

امریکی سفارتخانے میں لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا اور نیٹلی اے بیکر کے درمیان ملاقات ہوئی، ذرائع
شائع 05 جون 2025 12:24pm

پاکستان سپر لیگ 10 کی چمچماتی ٹرافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹین کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں گئیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ اسٹیڈیم میں لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے۔

پی سی بی نے 4 مینٹورز کی تنخواہ روک لی

ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن کے لیے ایک یادگار تحفہ تھی۔

Lahore Qalandars

us embassy

Trophy

atif rana

psl 10 champion