Aaj News

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئیں
شائع 05 جون 2025 11:53am

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔

پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 سے 7 جون تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، جب کہ سندھ اور بلوچستان میں 6 جون تک درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل بحال

شدید گرمی کے باعث بجلی اور پانی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، زیادہ پانی استعمال کرنے، اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، کچھ مقامات پر بارش کا امکان

زرعی شعبے، واٹر مینجمنٹ اداروں اور صحت کے محکموں کو بھی الرٹ رہنے اور فوری ردعمل کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ گرمی کی اس ممکنہ شدید لہر کے اثرات پر قابو پایا جا سکے۔

Heatwave

eid ul adha