Aaj News

ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 13 مزدور اغوا، 5 کو بازیاب کرا لیا گیا

پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن کے دوران اغوا کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ، 13 مشتبہ افراد اور سہولت کار گرفتار
شائع 05 جون 2025 07:20pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 13 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا، جن میں سے 5 کو بازیاب کرا لیا گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران اغوا کاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد 13 مشتبہ افراد اور سہولت کار گرفتار کرلیے گئے جبکہ 8 مغوی مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 13 مزدوروں کے اغوا پر ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی۔

کلاچی اور درابن کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران 5 مغوی مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ باقی 8 مغوی مزدروں کی تلاش بدستور جاری ہے۔

کراچی سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ماں اور بیٹے کے لاشیں برآمد

ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے 13 مشتبہ افراد اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ انشا اللہ تمام مغوی مزدور جلد بحفاظت بازیاب کرالیے جائیں گے۔

بلوچستان

Dera Ismail Khan

Workers

Search Operation

kidnaping