ریلیوں کا پریم چوپڑا ٹرمپ کے آگے کیوں روپڑا ؟ پون کھیرا کا مودی پر زوردار وار

سیز فائر کا ڈھونگ رچایا لیکن ٹرمپ کے سامنے چہرے کا رنگ کیوں اتر گیا؟ کانگریس ترجمان نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
شائع 04 جون 2025 10:16pm

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے مودی کو آئینہ دکھا دیا، کہتے ہیں جو بھی سوال پوچھیں تو کہا جاتا ہے پاکستان کی زبان میں بات کر رہے ہیں، سیز فائر تو زور شور سے کردیا لیکن ہم سوال پوچھتے ہیں کہ ریلیوں کا پریم چوپڑا ٹرمپ کے آگے کیوں روپڑا؟

کانگریس ترجمان نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا سوال پوچھو تو کہتے ہو پاکستان کی زبان بول رہے ہو، سیز فائر کا ڈھونگ رچایا لیکن ٹرمپ کے سامنے چہرے کا رنگ کیوں اتر گیا؟

نریندر مودی کی خارجہ پالیسیوں اور داخلی بیانیے پر کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے شدید تنقید کی ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا جب ہم سوال پوچھتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی بھاشا بول رہے ہیں، لیکن ہم پوچھتے ہیں کہ ریلیوں میں للکارنے والا پریم چوپڑا ٹرمپ کے سامنے کیوں روپڑا؟

کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے مودی حکومت کے حالیہ سیز فائر فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیز فائر تو زور شور سے کر لیا گیا، لیکن اس کے بعد عوام کے حقیقی سوالات سے نظریں کیوں چرائی جا رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر سوال کو ”ملک دشمنی“ کا نام دیتی ہے، جبکہ اصل ملک دشمنی عوامی مسائل سے منہ موڑنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر اسے ہندو راشٹرا بنانے کی کوشش کی ہے، مگر بھارت کے عوام اب جاگ چکے ہیں۔

پون کھیرا کے ان بیانات نے بھارت کے سیاسی ماحول میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی ان کا یہ جملہ ”ریلیوں کا پریم چوپڑا ٹرمپ کے آگے کیوں روپڑا؟“ وائرل ہو چکا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ جملہ مودی کی بین الاقوامی کمزوری اور داخلی تضاد کی نشاندہی کرتا ہے۔

Why did Prem Chopra of rallies

cry in front of Trump?

Pawan Khera's strong attack on Modi