Aaj News

لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردی پر کیمرے منسلک کرنے کا آغاز

ابتداء میں مال روڈ پر تعینات وارڈنز کو باڈی کیمز لگا دیئے گئے، سی ٹی او لاہور
شائع 04 جون 2025 08:03pm

لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردی پر کیمرے لگانے کا آغاز کردیا گیا، مال روڈ پر تعینات وارڈنز کو باڈی کیمز لگا دیے گئے۔ سی ٹی او کے مطابق مقصد چالان کرتے ہوئے مکمل ثبوت رکھنا ہے۔ احتجاج، جلوس، دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم کے ساتھ باڈی کیمرے لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، ابتداء میں مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں ۔

ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے ہوئے مکمل ثبوت رکھنا ہے، دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں ان کیمروں کی ویڈیو مددگار ثابت ہونگی۔

لاہور میں ٹریفک کنٹرول کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟

’ روک نہ یار’ ٹرک کو روکنے والا وارڈن بمپر پر چڑھ گیا

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے، وردی سے منسلک کیمرے سڑک پرہونے والے کسی بھی واقعے اور جرائم کے خلاف ثبوت میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیفارم سے منسلک کیمروں کی مدد سے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوزیشن کے بارہ میں بھی فوری آگاہی ملے گی۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یونیفارم سے منسلک یہ کیمرے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے۔

lahore

TrAFIC WARDON