Aaj News

پی سی بی نے 4 مینٹورز کی تنخواہ روک لی

پی سی بی چاہتا ہے کہ شعیب ملک کی طرح مینٹورز خود ہی مستعفی ہوجائیں، ذرائع
شائع 04 جون 2025 03:21pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چار مینٹورز کی تنخواہ روک لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چاہتا ہے کہ شعیب ملک کی طرح مینٹورز خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق، وقار یونس مستعفی ہونے کی بجائے برطرفی کے پروانے کے منتظر ہیں، یعنی مینٹور چانس لے رہے ہیں کہ انہیں پی سی بی فارغ کرے تاکہ چار مہینے کی تنخواہ دو کروڑ روپے کی صورت میں ملے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی

ذرائع نے بتایا کہ برطرفی کی صورت میں پی سی بی کو 4 ماہ کی تنخواہ ادا کرنا پڑے گی، چیمپئنز کپ اور پانچوں مینٹورز کی خدمات ختم کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

Mentor

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer