Aaj News

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی

ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، ذرائع
شائع 04 جون 2025 03:12pm

لاہور: آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔

بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے، سری لنکا کے کوشال پریرا ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آ گئے۔

ساوتھ افریقہ کے ریزا ہینڈرکس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر موجود، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 13 ویں پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد حارث اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے 210 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر آ گئے۔

اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ

پاکستان کے حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 نمبر پر موجود جبکہ بنگلہ دیش کے تنزید حسن 28 درجے بہتری کے ساتھ 53 نمبر پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد 61 ویں پر موجود، کپتان سلمان علی آغا 42 درجے ترقی کے بعد 76 ویں نمبر پر موجود آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ یہاں بھی پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی دوسری اور بھارت کے ورن چکرورتی کی تیسری پوزیشن ہیں جبکہ حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ

عباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، شاہین آفریدی 5 درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے، شاداب خان 24 درجے بہتری کے بعد 59 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ابرار احمد 45 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ مارکس اسٹوئنس کی دوسری اور لیام لیونگسٹن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم پاکستان کے شاداب خان 10 درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

icc t20 players ranking

icc men players ranking