پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائن دیوالیہ ہونے کے قریب
پابندی لگی رہی تو ائیرلائنز کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا، ائیرلائن سی ای او
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کی پرواز کو 8 ارب 20 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ائیرانڈیا کے سی ای او نے نقصان پر بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔
سی ای او نے خط میں بھارتی حکومت سے کہا کہ ائیرانڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے،پابندی لگی رہی تو ائیرلائنز کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ دیگر بھارتی ایئرلائنز کو بھی اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ فضائی حدود کی بندش کو 40 دن ہو گئے ہیں جس میں ایئرانڈیا کو 8 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا۔
loss
Indian Airlines
huge amount
Pakistani airspace banned
مقبول ترین
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔