Aaj News

اڈانی گروپ کی مشکل بڑھ گئی، ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات شروع

اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی، وال اسٹریٹ جرنل رپورٹ
شائع 04 جون 2025 10:32am

امریکی محکمہ انصاف نے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد پرتحقیقات کا آغاز کردیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ پر ایران سے ایل پی جی درآمد کرنے کا الزام ہے، اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اڈانی گروپ نے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک نے اڈانی کی خدشات پر ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔

اڈانی گروپ پر امریکہ میں بدعنوانی کے الزامات

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے خفیہ کاروبار کی تصدیق کردی ہے۔

مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی ہے۔

ہنڈن برگ ریسرچ نے بھارتی معیشت کے پول کھول دیئے۔ اڈانی گروپ کے شیئرز گر گئے

اڈانی گروپ نے ایرانی کوئلہ درآمد کر کے عالمی قوانین اور امریکی پابندیوں کی دھجیاں اڑا دیں۔

Narendra Modi

Adani Group

stocks fall

after US probe report