Aaj News

جوہری پروگرام ختم کرنے کیلئے امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

اپنے جوہری حقوق پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسعود پیزشکیان
شائع 04 جون 2025 08:56am

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی طرف سے نشر کی گئی تقریر میں مسعود پیزشکیان نے کہا ہم اپنے جوہری حقوق پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

خبرایجنسی کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے نئے جوہری معاہدے کے لیے امریکی تجویز پیش کی جسے ایران نے مسترد کردیا۔

حماس نے جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی ظاہر کردی

اسرائیلی حریف کو ہرانے کے بعد آئرش فائٹر کا ’فلسطین آزاد کرو‘ کا نعرہ

انہوں نے کہا کہ تہران پُرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ یورینیم کی افزودگی کو ختم نہیں کرے گا۔

Nuclear Assets

masoud pezeshkian

iran us

iran slams US

iranian president message