صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیئم پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کردیا
صدر ٹرمپ نے اسٹیل اور ایلومینیئم پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی صدر آج ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران ان سے سوال ہوا کہ امریکا میں ہزاروں کسان بغیر دستاویز کے موجود ہیں، کسانوں کو ڈی پورٹ کرنے سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوگا؟
جس پر کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اس معاملے کو قانونی طریقے سے حل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہےغیرملکی قانونی طریقےسے کام کریں۔ جو ریاستی اہلکار ڈیپورٹیشن پر تعاون نہیں کرے گا انہیں سزائیں دی جائیں گی۔
علاوہ ازیں ایران سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری معاہدے کے لیے تفصیلی دستاویز پیش کر چکا ہے۔ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کے لیے تیار رہے۔
’بائیڈن 2020 میں قتل ہوگیا تھا، اس کی جگہ کلون نے لی‘، ٹرمپ کا نیا سازشی نظریہ؟
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد متوقع ہے، ٹرمپ
یوکرین روس معاملے پر ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ دونوں ممالک میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ٹرمپ روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ صدر ٹرمپ تنازع کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
غزہ سے متعلق سوال کے جواب میں بولیں صدر ٹرمپ غزہ میں امداد جاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کو دنیا کی بہترین فوجی قوت بنانا چاہتے ہیں، امریکی صدر دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کرنے جارہے ہیں۔
جوہری پروگرام ختم کرنے کیلئے امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی چین کے صدر سے جلد بات چیت ہونے جارہی ہے، صدر ٹرمپ اور چین کے صدر کے درمیان اچھا تعلق ہے۔
ترجمان کیرولائن لیوٹ کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کونسل کی تعمیر نو کی جارہی ہے، نیشنل سیکیورٹی کونسل محب وطنوں پر مبنی ہوگی۔
Aaj English

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔