Aaj News

آپریشن بنیان مرصوص میں مکمل خود انحصاری، مستقبل کے تنازع کا دائرہ وسیع ہوگا: جنرل ساحر شمشاد مرزا

سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا جبکہ شہروں میں کشیدگی دیکھی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
شائع 03 جون 2025 12:40pm

مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے چھیانوے گھنٹوں کے دوران افواجِ پاکستان نے مکمل طور پر خود پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی گئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا، جس کا اثر ڈیڑھ ارب لوگوں کی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کی ضروریات پر ہوگا۔

جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے جو جھڑپیں ہوتی تھیں، وہ صرف متنازع علاقوں تک محدود رہتی تھیں، لیکن اس بار معاملہ اُلٹا تھا۔ سرحدوں پر نسبتاً سکون رہا جبکہ شہروں میں کشیدگی دیکھی گئی، اور یہ سب زیادہ تر بین الاقوامی سرحد کے آس پاس ہوا۔

general sahir shamshad mirza

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee

Pakistan India Clash 2025

Operation Bunyan Um Marsoos