Aaj News

پنجاب میں سی سی ڈی کیلئےنئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سمری پر اعتراض لگا دیا

فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض لگا کر سمری روک دی
شائع 02 جون 2025 06:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی جی پنجاب کی کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیلئے تین سو سے زائد نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض لگا کر سمری روک دی۔

سی سی ڈی پولیس کے لیے گاڑیوں خریدنے کے معاملے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پنجاب کی سمری پر اعتراضات لگا دئیے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیلئے اربوں روپے مالیت کی تین سو سے زائد گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی خریداری دو مرحلوں میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے سمری جلد دوبارہ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائیگی، جس میں سی سی ڈی کیلئے آدھی گاڑیاں رواں مالی سال اور آدھی گاڑیاں آئندہ سال کے بجٹ میں خریدنے کیلئے ڈیمانڈ کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے سمری میں 13 کروڑ مالیت کی ایک لینڈ کروزر، 5 فورچونرز، 45 ڈبل کیبن، 19 بلٹ پروف سمیت دیگر گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی ہے۔

IG Punjab

Finance Department

Crime Control Department (CCD)