Aaj News

وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹری کابینہ نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا
شائع 02 جون 2025 05:25pm

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 جون بروز جمعے سے 9 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔

اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا، یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

eid holidays

Holidays

eid ul adha