تہران: اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس آج ہوگا، زمینی روابط پر اہم فیصلے متوقع
تہران میں آج اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزارتی سطح کے اجلاس کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں رکن ممالک کے درمیان زمینی روابط کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔ ای سی او میں پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں، جو علاقائی رابطوں، تجارت اور مواصلات کو وسعت دینے کے لیے تعاون کر رہی ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کر رہے ہیں جو تہران پہنچ چکے ہیں۔ تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے علیم خان کا استقبال کیا اور ان کے دورے کو پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔
پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کا بڑا انکشاف
سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق وفاقی وزیر علیم خان روڈ ٹرانسپورٹ اجلاس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں تجارتی راہداریوں اور زمینی راستوں کے فروغ کے لیے ای سی او کو ایک مؤثر پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔
اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، سرحدی تعاون، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور خطے کی منسلک معیشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیے جانے کی توقع ہے۔
Aaj English















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔