امریکہ میں نامعلوم شخص کا اسرائیلی گروپ پر حملہ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا
امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کی حمایت میں نکلنے والے گروپ پر ایک نامعلوم شخص نے حملہ کردیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واقعے کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن میں نامعلوم شخص کو قمیض اتار کر اسرائیلی ریلی پر حملہ آور ہوتے دکھایا گیا، جس کے ہاتھوں میں مائع سے بھرے ہوئے بوتلیں تھیں۔
برطانیہ نے روس کو فوری ’خطرہ‘ قرار دے دیا، چین سے متعلق بھی وارننگ
امریکی حکام کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک اسرائیلی گروپ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ کر رہا تھا۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ بھی لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایک ویڈیو میں کچھ افراد کو حملہ آور کے ساتھ مقابلہ کرتے بھی دکھایا گیا۔
’بائیڈن وائٹ ہاؤس کی اپنی الماری میں ہی کھو جاتے تھے‘، گارڈ کے سابق صدر کی ذہنی حالت پر انکشافات
بعد ازاں، پولیس نے حملہ آور کو ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ اس نے حملے میں ایک عارضی فلیم تھروئر (آگ پھینکنے والا آلہ) استعمال کیا تھا۔
حکام کے مطابق، اس حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 67 سے 88 سال کے درمیان ہیں، جنہیں اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔
روس میں مسافر ٹرین پر پُل گر گیا، 7 افراد ہلاک اور 30 زخمی
وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے کی مکمل معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔