سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارت کی حکومت نے تو پاکستان پر حملے کے بعد بننے والی المناک درگت کو کٹھ پتلی میڈیا کی مدد سے اپنی عوام سے چھپا لیا لیکن پروفیشنل فوجی بھارتی فوج کی ذلت پر تلماتے ہوئے بولنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارت کی فوج کے سابق افسر اور ناموردفاعی تجزیہ کار نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے بیان میں پراوین ساہنی نے کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا انیل چوہان وار فیئر کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔
Aaj English


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔