Aaj News

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے، ساتھ کون ہے؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر چند روز لندن میں قیام کریں گے، ذرائع
شائع 01 جون 2025 11:14pm

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لندن روانگی کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی عمرہ سے اولڈ ایئرپورٹ پہنچے اور پھر لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

تاہم اب نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں، ان کے صاحبزادے حسن نواز بھی والد کے ہمراہ ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے اور عید بھی لندن میں ہی منائیں گے جبکہ لندن میں قیام کے دوران نوازشریف اپنا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے، نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

PMLN

london

Nawaz Sharif