Aaj News

انصاف آفٹر نون سکولز سسٹم میں کئی ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کی جانب سے رقم خرچ نہ کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا
شائع 01 جون 2025 11:09am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان میں انصاف آفٹر نون سکولز سسٹم کے تحت مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2021-22 کے مطابق 15.767 ملین روپے کی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر تصدیق 15.676 ملین روپے اعزازیہ اور ذرائع آمدورفت کی مد میں خرچ کر دیے۔ رقم کی ادائیگی کے لیے مروجہ طریقہ کار کو بھی نظر انداز کیا گیا، جس پر آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس ادائیگی کو مشکوک قرار دے دیا۔

طلباء سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں، کور کمانڈرز

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کی جانب سے رقم خرچ نہ کرنے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے اور 15.676 ملین روپے کے اخراجات کی تحقیقات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

corruption

Insaf After Noon Schools System