پاکستان ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی، کتنے ڈبوں کو نقصان پہنچا؟
دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا
کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین مبارک پور اور کلانچوالہ کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ٹرین کی دو کوچز، ڈائنگ کار کی ٹرالی اور ٹائر پٹڑی سے اتر کر باہر جاگرے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے کے باعث دیگر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق جائے وقوعہ پر ریلیف آپریشن جاری ہے، جبکہ متاثرہ مسافروں کو ڈائنگ کار سے اگلی کوچز میں منتقل کر کے روانہ کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Railways
Pakistan Express
Derailed Train
مقبول ترین
Aaj English














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔