Aaj News

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا، بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرے گا

وفد اہم ترین ملاقاتیں بھی کرے گا
شائع 01 جون 2025 08:58am

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد نیویارک پہنچ گیا ہے، جہاں وہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرے گا۔ وفد دو جون تک نیویارک میں قیام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ وفد او آئی سی گروپ کو بھی نیویارک میں خصوصی بریفنگ دے گا۔

جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

چیئرمین بلاول بھٹو منگل کے روز اقوام متحدہ میں صحافیوں کی تنظیم کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان کا مؤقف عالمی میڈیا تک مؤثر انداز میں پہنچانے کی حکمت عملی زیر بحث آئے گی۔

بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا گیا

تین جون کو بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد واشنگٹن روانہ ہو گا جہاں وہ چھ جون تک قیام کرے گا۔ واشنگٹن میں وفد امریکی حکام، تھنک ٹینکس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کرے گا۔

Bilawal Bhutto Zardari

Newyork

Pakistani Delegation

Pakistan India Clash 2025