Aaj News

حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی
شائع 31 مئ 2025 11:39pm

حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت بڑھا دی، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

petrol price