Aaj News

بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا گیا

وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
شائع 31 مئ 2025 10:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو ”فتنہ الہندوستان“ کا نام دے دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں اب ”فتنہ الہندوستان“ کے نام سے جانی جائیں گی۔

فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشتگرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نام دہشتگردتنظیموں کےاصل عزائم اجاگر کرتا ہے، یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریات، عزائم اور پاکستان مخالف ایجنڈے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

بلوچستان

Ministry of Interior

Fitna Al Hindustan